معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی ماڈل و اداکارہ ہیلی بالڈ وین رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین کی شادی کی تقریب میں دونوں کے رشتہ دار اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں اس ہفتے کے آخر میں جنوبی کیرولینا کے ’مونٹیج پلمٹو بلف ہوٹل‘ میں اپنی شادی کی تقریب کا انعقاد کریں گے۔یہ ہوٹل ایک پ±رتعیش ساحلی ریسورٹ ہے جو کہ دکھنے میں بالکل افسانوی کہانیوں جیسا لگتا ہے۔گلوکار جسٹن بیبرر اور ماڈل ہیلی بالڈ وین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عزیز دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ اپنی محبت کا جشن منانا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کی منگنی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں تاہم ان دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔بعدازاں گلوکار نے انسٹاگرام پر ہیلی بالڈ وین کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کی تصدیق کی تھی۔گلوکار جسٹن بیبر کینیڈا سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ان کے سپر ہٹ گانوں میں ’بے بی‘، ’سوری‘، ’ایز لانگ ایز یو لو می‘ اور دیگر شامل ہیں جو پاکستان میں بھی بے انتہا مقبول ہوئے۔خیال رہے کہ جسٹن بیبر کے ہیلی بالڈوین سے قبل گلوکارہ سیلینا گومز سے قریبی تعلقات تھے اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی گرم تھیں تاہم ذاتی اختلافات کے پیش نظر دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔