گنج پر بال اگانے کے طریقے

حکیم ابو قاسم
سر پر اگر بالچر یا خشکی کی وجہ سے بال کم ہو جائیں یا بالکل ختم ہو جائیں۔اس کے لیے مندرجہ ذیل احتیاط کے ساتھ ان دونوں طریقوں میں سے کوئی سا ایک طریقہ استعمال کریں۔
کھانے میں تیز مرچ مصالحہ اور تلی ہوئی چیزیں کم سے کم استعمال کریں۔
سبز پتوں والی سبزیاں اور سلاد با قائدگی سے خوراک میں شامل کریں۔
پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا نہ کھائیں۔
حکیمی نسخہ
تین سے پانچ انڈوں کی زردیاں سفیدی سے الگ کر لیں۔ان زردیوں کو لوہے کے فرائی پین میں بغیر تیل ڈالے جلا کر کوئلہ کر لیں۔جب انڈے کی زردیاں بالکل جل جائیں۔فرائی پین کچھ دیر کے لیے اس طرح ٹیڑھا کر کے رکھ لیں کہ جلی ہوئی زردیوں میں سے تیل نکل آئے۔یہ تیل کسی شیشی میں بھر کر رکھ لیں۔یہ تیل پانچ چھ روز کے لیے کافی ہو گا۔جب ختم ہونے لگے پھر اسی طرح بنا لیں تین ماہ تک استعمال کریں ناغہ نہ ہو۔سر پر اور جہاں جہاں بال اگانا چاہیں یہ تیل رات کو لگا کر سوئیں۔دو سے تین ہفتوں کے استعمال سے ہی فرق محسوس ہوناشروع ہو جائے گا۔دو سے تین ماہ کے استعمال سے گنج پر بال اگ آئیں گے۔آزمائش شرط ہے۔
روحانی طریقہ
صاف شفاف آسمانی رنگ کی بوتل یا شیشی میں خالص تلوں کا تیل بھر کر رکھ لیں اور ایک تسبیح
اٰلرٰتلک آیات الکتاب المبین
الرّحیم الرّحیم الرّحیم
پڑھ کر چالیس روز تک دم کریں۔اکتالیسویں رات سے روزانہ سوتے وقت تیل اچھی طرح سر میں جذب کریں۔
نوٹ،روحانی وظیفہ پڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ پڑھنے والا نماز کا پابند ہو اور حرام چیزوں اور کاموں سے پرہیز کرتا ہو ورنہ یہ وظیفہ موثر نہ ہوگا۔اگر خود نہ پڑھ سکے تو کسی سے پڑھوا لے۔بال اگنے یا نہ اگنے کی صورت میں ضرور بتائیں ۔تاکہ مزید مفید مشورے دیے جا سکیں۔

4 تبصرے ”گنج پر بال اگانے کے طریقے

    1. Imran sahab kya kisi k baal ogg aey hain is tariqai sai jo ap itnai khoosh ho rhai hain….
      ya sirf tarqib hi pasad ai hai..
      baharhal site ki is koshish ko srahnai ka shukriya ..

اپنا تبصرہ لکھیں