موسم نے لی ہے انگڑائی ہر طرف دھند ہے چھائی مگر معمولاتِ زندگی کی ادائیگی کے لیے سفر بھی ضروری ہے جبکہ خدا ئے بزرگ و برتر کی عطا کردہ نعمت زندگی کی حفاظت بھی فرض ہے لہٰذا موسمی شدت کے اثرات کے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم اپنے سفر کو پرسکون اور زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں سفر کرتے وقت ان احتیاطی تدابیرکو ذہن میں رکھیے –
٭دھند، برفباری اور خطرناک موسم میں انتہائی مجبوری کے علاوہ سفر نہ کریں
٭دھند، بر فباری،خطرناک موسم وٹر یفک کا رش، خطرناک راستہ اور رات کے وقت نا تجربہ کار ڈرائیور گاڑی چلانے سے گریز کریں۔
٭۔ ذ ہنی و جسما نی طو ر پر کمز ور شحض کو گا ڑی نہ دیں ۔ مذید یہ کہ ذ ہنی وجسما نی تکلیف میں مبتلا شخص بھی ڈرائیو نگ سے گر یز کر یں۔
٭۔شد ید صد مہ یاغیر معمو لی اظہا ر ِمسر ت بھی خطر نا ک ثا بت ہو سکتا ہے ۔لہذا بہت زیادہ صدمہ یا بہت زیادہ خوشی ہو تو گاڑی نہ چلائیں
٭دھند میں ہیڈ لا ئٹ بیک لا ئٹ کے علا وہ ڈبل اشا رے لگا کر گاڑی چلا ئیں- |