جنوبی صوبے ہلمند میں فضائی حملے کے نتیجے میں 16 عام شہری مارے گئے، ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔فضائی حملہ سنگین ضلع میں اس وقت کیا گیا، جب افغان فوج اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان زوردار جھڑپ جاری تھی۔صوبائی کونسل کے سربراہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ زیادہ تر ہلاک ہونے والے خواتین اور بچے ہیں، اس حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تفتیش شروع کر دی گئی۔