ہماراعزم سرسبزوشاداب وطن

سائبان ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیر اہتمام اگست کے مہینے میں سرسبزوشادب وطن کے لئے شجرکاری کا آغاز کیاگیا۔ راحیل احمد چوہدری صدر سائبان ویلفیئر سوسائٹی نے چئیرمین چوہدری عبدالرحمن صاحب اور دیگر معززین علاقہ کے ساتھ مل کر ویلی سماہنی ضلع بھمبر کے مختلف مقامات اور شاہراوں پر سیدنا امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت کے لئے 10پودے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے صدر سائبان ویلفیئر سوسائٹی راحیل احمد چوہدری نے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ سوسائٹی کے ہر فرد کو ایک شجر ضرور لگانا چاہئے تاکہ سرسبزوشاداب وطن کے خواب کی تکمیل ہو سکے

اپنا تبصرہ لکھیں