”ہم اپنے ایٹمی ہتھیار ضائع کرنے کیلئے تیار ہیں “وہ ملک جس نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

”ہم اپنے ایٹمی ہتھیار ضائع کرنے کیلئے تیار ہیں “وہ ملک جس نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

امریکا کئی دہائیوں سے شمالی کوریا کو سنگین ترین دھمکیاں دیتا چلا آ رہا ہے کہ اپنا ایٹمی پروگرام ختم کر دو ورنہ تمہاری خیر نہیں۔ سپرپاور کی ان دھمکیوں کو تو شمالی کوریا نے آج تک گھاس نہیں ڈالی لیکن دوسری جانب چین کو دیکھئے کہ جس کے صدر نے ایک ہی ملاقات میں شمالی کوریائی صدر کو اس بات پر تیار کرلیا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہو جائیں گے۔
سی این بی سی کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ صدر کم جونگ ان کے حالیہ دورے کے دوران جب ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہو ئی تو بالآخر وہ اس بات پر تیا رہوگئے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کو روک دیں گے۔ شمالی کوریائی صدر کے خفیہ دورے کے دو دن بعد چین کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا کہ شمالی کوریائی صدر چین کے دورے پر آئے تھے اور چینی صدر سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ صدر کم جونگ ان 2011ءمیں برسراراقتدار آئے لیکن گزشتہ سات سال کے دوران یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔
چین نے ناصرف کم جونگ ان کو ایٹمی ہتھیاروں سے دستبرداری پر تیار کرلیا ہے بلکہ جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی راہ بھی ہموار کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عنقریب شمالی کوریا کے اعلیٰ حکام کی ناصرف جنوبی کوریائی حکام کے ساتھ ملاقات متوقع ہے بلکہ اب شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان بھی اعلیٰ سطحی مذاکرات شروع ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں