اورنگی ٹاؤن میں لوٹنے آئے ڈکیتوں کے خوف سے شہری نے اپنا موبائل فون زمین پر پھینک دیا جسے ڈاکوؤں نے اٹھا کر اسے واپس کردیا، اور کہا کہ ’کریمینل ہیں بھکاری نہیں‘ اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر نائن ڈی میں ایک شہری گاڑی سے ٹیک لگائے کھڑا ہو کرموبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اچانک سے موٹر سائیکل پر سوار دو اسٹریٹ کریمینلز آگئے جن میں سے ایک سٹریٹ کریمینل موٹر سائیکل سے اتر کی شہری کی جانب بڑھنے لگا تو شہری نے موبائل فون زمین پر پھینک دیا۔