تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے انگریزوں نے ہندوستان میں صدیوں سے جاری ستی کی رسم کوختم کردیا تھا ، اس کو ول کہتے ہیں کہ چیر پھاڑ کررکھ دیا گیا تھا اس رسم کو اورستی کا نام ونشان تک مٹا دیاگیا تھا۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اس ملک میں بہت کچھ ہوتو جانا چاہئے لیکن کچھ ہوا نہیں اور ہوگابھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادی اورجبری مذہب کی تبدیلی کے خلاف بل پارلیمنٹ سے پاس ہونا توچاہئے لیکن یہ پاس نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انگریزوں نے ہندوستا ن میں صدیوں سے جاری ستی کی رسم کوختم کردیا تھا ، اس کو ول کہتے ہیں کہ ا ن کی جانب سے چیر پھاڑ کررکھ دیا گیا تھا اس رسم کو اورستی کا نام ونشان مٹا دیاگیا تھا ۔