ہوائی جہازوں کا شور موٹاپے کا باعث

سٹاک ہوم(رپورٹ : عارف کسانہ) ہوائی جہازوں کا شور موٹاپے کا باعث ہوسکتا ہے۔ جو لوگ ہوائی اڈہ کے قریب رہتے ہیں اُن کے پیٹ فالتو چربی جمع ہونے


fat peple near air

سے بڑے ہوجاتے ہیں۔ یہ تحقیق کارولنسکا انسٹیٹوٹ سٹاک ہوم کے طبی ماہرین کی دس سال کی تحقیق کے نتیجہ میں سامنے آئی ہے جس میں ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈہ آرلانڈا کے قریب رہنے والے پانچ ہزار سے زائد افراد سے دس سال تک معلومات اخذ کی گئیں ہیں۔ سویڈش ٹیلی وژن کے مطابق طبی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہوئی جہازوں کا شور ایک طرح کا اسٹریس پیدا کرتا ہے جس سے جسم میں کارٹیسول ہارمون پیدا ہوتا ہے جو جسم میں زائد چربی کو جمع کرتا ہے اور سے پیٹ چھ سیٹی میٹر تک بڑا ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں