ہوائی جہاز کے مسافر گھبرا کر دروازہ کھول کر پروں پر چڑھ گئے

ہوائی جہاز کے مسافر گھبرا کر دروازہ کھول کر پروں پر چڑھ گئے

روس میں گزشتہ دنوں ایک ایئرپورٹ پر جہاز کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آگیا کہ ٹیک آف کے لیے تیار کھڑے ہوائی جہاز سے مسافر ایمرجنسی گیٹ کھول کر جہاز کے پروں پر چڑھ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ روسی دارالحکومت ماسکو کے وونکوف ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں مسافروں نے بوئنگ 737کے انجن سے ایک بہت بڑا شعلہ نکلتے ہوئے دیکھ لیا اور اتنے خوفزدہ ہو گئے کہ ایمرجنسی گیٹ کھول کر باہر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ ’Utair‘ایئرلائنز کا تھا جو ماسکو سے روس ہی کے شہر میخاچکالا جا رہا تھا۔ ایئرلائنز کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کے انجن سے شعلے نکلنے کی وجہ انجن میں ہوا کے بہاﺅ میں بگاڑ آنا تھی۔ طیارے کے مسافروں کی طرف سے میڈیا کو بتایا گیا کہ انہوں نے شعلے دیکھ کر چیخ چلانا شروع کر دیا لیکن جہاز کے عملے نے ان کی چیخ و پکار پر کوئی توجہ نہیں دی جس پر انہوں نے ایمرجنسی گیٹ کھول دیا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو جہاز نے رن وے پر چلنا شروع کر دیا تھا۔ مسافروں کے ایمرجنسی دروازہ کھول دینے پر پائلٹ جہاز روکنے پر مجبور ہو گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں