ہینڈ سینیٹائزر سے شراب بنانے والا گرفتار

ہینڈ سینیٹائزر سے شراب بنانے والا گرفتار

کورونا وائرس کی وباءپھیلنے کے بعد دنیا کو سینٹی ٹائزر نہیں مل رہے لیکن آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ بھارت میں ایک شخص ’ریورس انجینئرنگ‘ کا شعبدہ دکھاتے ہوئے سینٹی ٹائزرز سے شراب بناتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش میں پیش آیا ہے جہاں بوریا جاگیر نامی گاﺅں کا رہائشی اندل سنگھ راجپوت سینٹی ٹائزرز سے شراب بنا رہا تھا۔ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے شراب کی دکانیں بند ہیں اور اندل چونکہ شراب کا عادی تھا چنانچہ اس نے یہ کام شروع کر رکھا تھا۔

ایس پی مونیکا شکلا کا کہنا تھا کہ ”یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور انوکھا کیس ہے۔ پولیس کو اس کی مخبری ہوئی اور جب ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو ہینڈ سینی ٹائزر کی درجنوں بوتلیں اور ان سے بنائی گئی شراب برآمد ہو گئی۔ملزم شراب کا عادی تھا اور چونکہ ہینڈ سینی ٹائزرز میں 72فیصد سے زائد شراب ہوتی ہے لہٰذا اس نے ان سے شراب نکالنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ اس کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں