ہیکر اور تارکین وطن پاکستانی

ہیکر اور تارکین وطن پاکستانی

 

ہیکر اور تارکین وطن پاکستانی

نامہ نگار

عارف کسانہ اسٹاک ہوم
بیرون ملک پاکستانیوں کی املاک پر قبضہ کی اطلاعات تواتر سے موصول ہو رہی ہیں۔اسی تناظر کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر جناب  شیخ اعجاز نے بتایا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو لوٹنے کا ایک اور طریقہ وضع کیا گیا ہے۔جس کے تحت پاکستان سے یہاں سویڈن اور دیگر یورپی ممالک میں گھر پہ فون کر کے یہ بتایا جاتا ہے کہ آپ کا  کوئی انعام نکلا ہے ۔اور وہ رقم آپ تک پہنچانی ہے لہذا  آپ اپنے کوائف اور بینک اکائونٹ کی تفصیلات  دیں۔شیخ اعجاز کے مطابق  انہیں پاکستان کے موبائیل نمبر  0092.3351715651سے متعدد بار فون آیا کہ آپ کو پچاس ہزار یورو کی رقم ادا کرنی ہے۔اور اپنا بینک اکائونٹ دیںاگر آپ اپنی تفصیلات انہیں دے دیں۔تو وہ بینک اکائونٹ تک رسائی کر کے آپکی رقم نکال لیتے ہیں۔سویڈن میں ہیکروں نے کچھ بینکوں کو اپنا نشانہ بھی بنایاہے۔اس لیے قارئین محطاط رہیں۔حکومت پاکستان کو بھی ایسے عناصر کو گرفت میں لینا چاہیے۔
رقم بٹورنے کے لیے ہیکر مختلف طریقے اختیار کر رہے ہیں۔کبھی آپکی ای میل ہیک کر کے آپ کے احباب کو پیغام دیتے ہیں کہ فلاں شہر میں لٹ گیا ہوں اور فوری رقم کی ضرورت ہے،کبھی کوئی شخص آپ کو رقم امانت یا سرمایہ داری کے لیے دینا چاہتا ہے  اور کبھی انعام کے طور پر۔لہٰذا ان امور سے ہشیار رہیں۔اور احباب کو بھی مطلع کریں تاکہ کوئی بھی دھوکہ نہ کھائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں