یا رب میری ماں میرا سرمایا

تحریر شازیہ عندلیب

maa ki dua

گو میں سکہ بند روائیتی شاعر نہیں مگر پھر بھی ماں کی محبت میں ایک نظم پیش خدمت ہے ۔یہ جذبات صرف میرے ہی نہیں بلکہ ہر دل کی آواز ہیں۔
رکھنا سدا سلامت اسکا سایہ
جیون کے تپتے صحرا میں
میری ماں اک ٹھنڈا سایہ
غم کی کالی راتوں میں
تجھے روشن چراغ سا پایا
تیرے کندھوں پہ سر رکھ کر
دکھ دنیا کا میں نے بھلایا
میں چلی تھی ملک عدم کو
ماں کی دعا نے واپس بلایا
جب جاگی گہری نیند سے میں
تیرے لبوں کا لمس پیشانی پہ پایا
عندلیب محبت ماں کی جس کا سرمایا
دو جہانوں کی خوشیوں کو اس نے پایا

اپنا تبصرہ لکھیں