یورپ میں عیدمیلادالنبیﷺ مناتے پاکستانیوں پر حملہ،خوفناک مناظر

222

یونان میں عیدمیلادالنبیﷺمنانے والے پاکستانیوں پر غنڈوں نے حملہ کردیاجس کے بعد خوفناک تصادم ہو گیا اور دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرانے کیلئے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان عیدمیلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیںاسی حوالے سے یونان کے دارالحکومت ایتھزن میں پاکستانی عید میلادالنبیﷺکا جلوس نکال رہے تھے کہ اس دوران غنڈوں نے جلوس پر حملہ کر دیا جس پر جلوس کے شرکا اور غنڈوں میں زبردست تصادم ہوا دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراور ڈنڈے برسائے گئے ،غنڈوں کے حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے اردگردواقع عمارتوں میں چھپ گئے ،موقع پر موجود پولیس اہلکاروںنے حملہ آوروں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جبکہ جلوس کے شرکاپھر اکٹھے ہو کر لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگاتے رہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں