تعلیم انسان کو شعور تو دیتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ بھونچکا رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ تعلیم میں آگے بڑھتا ہوا ہر قدم آپ کی زندگی میں 1.37سال کا اضافہ کرتا ہے۔ جو لوگ یونیورسٹی تک تعلیم پاتے ہیں وہ تعلیم حاصل نہ کرنے والوں کی نسبت کئی سال زیادہ عمر پاتے ہیں۔
ییل سکول آف میڈیسن اور یونیورسٹی آف الباما برمنگھم کے سسائنسدانوں نے اس مشترکہ تحقیق 5ہزار امریکی مردوخواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور ان کی تعلیم اور عمر کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ نتائج میں سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا کہ انسان کی نسل اور پیسے کے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے کہ ان سے انسان کی زندگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر بریٹا رائے کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں شامل کالج گریجوایٹس میں سے 5فیصد عمر کی 50کی دہائی میں پہنچنے سے پہلے مرے۔ جبکہ ایسے لوگ جنہوں نے سکول سے ہی تعلیم چھوڑ دی تھی ان میں یہ شرح 13فیصد تھی۔“