بھارت میں حال ہی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں بیوی کو جب پتہ چلا کہ اس کا شوہر گنجا ہے تو اس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں ایک 27 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے شوہر گنجے تھے اور(وگ)نقلی بال لگاتے تھے اور یہ چیز انہیں معلوم نہیں تھی۔خاتون نے مقف اپنایا کہ ان کی حال ہی میں شادی ہوئی اور جب ان کی شادی ہوئی تھی تو ان کے شوہر نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ وہ گنجے ہیں اور نقلی بال لگاتے ہیں۔خاتون نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کے بال اصلی نہیں بلکہ نقلی ہیں تو وہ صدمے میں آگئیں اور اسی وجہ سے انہوں نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔27 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ اگر انہیں معلوم ہوتا کہ ان کے شوہر گنجے ہیں تو وہ کبھی ان سے شادی نہ کرتیں۔
خاتون نے مزید کہا کہ انہوں نے پہلے اس حوالے سے پہلے اپنے سسرالیوں سے بات کی جنہوں نے کہا کہ یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہے، اس کے بعد خاتون نے اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا۔