یہ خاتون بچوں کے ساتھ سویمنگ پول میں کیوں گھس گئی ؟ وجہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

یہ خاتون بچوں کے ساتھ سویمنگ پول میں کیوں گھس گئی ؟ وجہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

صحافت ایک انتہائی بڑی ذمہ داری ہے جس کو ادا کرتے ہوئے صحافیوں کو بعض اوقات جان کے خطرات بھی لاحق ہو جاتے ہیں تاہم کئی مرتبہ صحافیوں کی جانب سے ایسے مضحکہ خیز انداز بھی اپنالیے جاتے ہیں جنہیں شائد آپ پوری زندگی بھول نہیں پاتے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار سری دیوی کی باتھ ٹب میں موت واقع ہونے پر بھارتی میڈیا نے رپورٹنگ کے ایسے ایسے انداز اپنا لیے کہ جس نے بھی دیکھا اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جیسا کہ کچھ بھارتی صحافیوں نے تو باتھ ٹب میں لیٹ کر رپورٹنگ کی جبکہ ایک ویڈیو پاکستان میں بھی مشہور ہوئی جس میں ایک صحافی موت کی خبر دینے کیلئے قبر کے اندر اتر گیا اور قبر میں لیٹ کر رپورٹنگ کرتا رہا تاہم آپ ’چاند نواب‘ کے کردار کو تو کبھی نہیں بھول سکتے کیونکہ اسی کردار کو اپنا کر نواز الدین صدیقی کو بہت شہرت ملی ۔

ان سب سے دور نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کی خاتو ن رپورٹ نے بھی گرمی کی شدت کو بیان کرنے کیلئے ایسا انداز اپنایا کہ دیکھ کر ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ،خاتون رپورٹر نے فیصل آباد سے گرمی کی شدت کے حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ بچے اکثر گرمی بڑھنے پر سویمنگ پول کا رخ کرتے ہیں اور آج کل سویمنگ پول میں رش بھی بڑھ رہاہے اور اسے بیان کرتے ہوئے خاتون رپورٹر خود ہی سویمنگ پول میں اتر گئیں اور بچوں کے ساتھ گفتگو کرتی رہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں