​عامر کیانی اور شادی خیل کی قیادت پر فخر ہے۔نوید افتخار چودھری ہمارا فخر ہے۔ممبر شپ کیمپ لگائیں گے عمران خان کو کامیاب کرائیں گے۔انصاف یوتھ ونگ کے جوانوں کا عوامی سیکرٹریٹ 502میں اظہار خیال

انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر نوید افتخار نے عوامی سیکرٹریٹ502میں نوجوانوں کی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راولپنڈی کل بھی پی ٹی آئی کا تھا اور آج بھی ہے اور اللہ کے کرم سے کل بھی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جوان عمار کیانی شادی کیل کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ان کا کہنا تھا یہ ہمارا گھر عوامی خدمت کے لئے وقف ہے۔502کے مہمان عوام ہوتے ہیں اللہ نے ہمت دی تو جو سلسلہ میرے والد نے برسوں سے جاری رکھا ہوا ہے اسے ہم بھی آگے لے کر چلیں گے جو کچھ نہیں کر سکتے وہ ٹانگیں کھینچتے ہیں اور ورکر ایسے لوگوں کو پہچانتے ہیں۔نوید افتخار نے کہا کہ آج ضلع راولپنڈی کا جوان سر دھڑ کی بازی لگا کر عمران خان کو کامیاب کرائے گا ہمیں شمالی پنجاب کی پوری قیادت کا تعاون حاصل ہے اور ڈویزن کی لیڈر شپ ملک عظیم کی صورت میں ہمارے ساتھ ہے۔یاد رہے اس بڑے اجتماع میں ضلع راولپنڈی یوتھ ونگ کے تمام لیڈران شریک ہوئے سوشل میڈیا ٹیم کے رائو عمر کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ممبر شپ کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔نوجوانوں کی بڑی تعداد 502جو تحریک انصاف کی حویلی ثابت ہو رہی ہے یہاں اکٹھے ہوئے۔بعد ازیں انجینئر افتخار چودھری سے مختلف یونین کونسلوں کے افراد نے ملاقات کی
اپنا تبصرہ لکھیں