ٹرانسپورٹ کے مسائل

نور علی

ڈی پی-2

لرننگ الائنس انٹرنیشنل لاہور پاکستان

آبادی میں تیزی سے اضافہ آج کے دور کا بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے رہائش، خوراک، کپڑے، اور خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ پر بہت دباؤ پڑ رہا ہے۔ شہروں میں نقل و حمل کا نظام اس دباؤ کو برداشت نہیں کر پا رہا۔

کراچی جیسے بڑے شہروں میں، جہاں آبادی کروڑوں میں ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام بہت اہم ہے۔ لیکن بدقسمتی سے یہاں پبلک ٹرانسپورٹ کا حال بہت خراب ہے۔ زیادہ تر لوگ نجی گاڑیاں، پرانی ویگنیں اور بسیں استعمال کرتے ہیں، جو نہ کافی ہیں اور نہ ہی قابل اعتماد۔

ناقص ٹرانسپورٹ کی وجہ سے لوگ روزانہ کئی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ ہڑتالوں یا گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے لوگ وقت پر کام پر نہیں پہنچ پاتے، بچوں کو اسکول لے جانا مشکل ہوتا ہے، اور روزمرہ کے کام رُک جاتے ہیں۔

شور، دھواں اور گاڑیوں کی زیادہ تعداد نے فضا کو آلودہ کر دیا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس وقت ایک بہتر اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے، جو لوگوں کو سہولت دے اور ماحول کو بھی بہتر بنائے۔

حکومت کو چاہیے کہ جدید اور آرام دہ بسیں مہیا کرے، کرایے کم کرے، اور یہ یقینی بنائے کہ عوام کو سفر میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ ایک اچھا ٹرانسپورٹ نظام شہریوں کی زندگی آسان بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

2 تبصرے ”ٹرانسپورٹ کے مسائل

  1. پاکستان کے مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ تو یہ کرپٹ جنرلز مافیا سیاسی مافیا صحافی مافیا پراپرٹی مافیا قبضہ مافیا چینی مافیا پراپرٹی مافیا وغیرہ وغیرہ
    عوام تک کوئی وسائل پہنچنے ہی نہیں دیتے

    1. ٹھیک کہا شبانہ
      اب پاکستان کا نام بھی فلاحی مملکت کے بجائے مافیا مملکت رکھ دینا چاہیے
      پاکستان کو مافیا مملکت بنانے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے اور اس کرپٹ اور مافیا حکومت کو بالکل معافی نہیں ملنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں