ملیریا سے دم توڑنے کے بعد مارگوری کو جلد قبر میں دفن کر دیا گیا کہ اس کی لاش سے وبا پھیلنے سے روکا جا سکے۔
اُس کے شوہر نے مارگوری کو شادی پہ ایک قیمتی انگوٹھی تحفتاً دی تھی. اس کی موت کے بعد اس کا خاوند اس کے جسم پر سوجن ہو جانے کی بنا اتارنے میں ناکام رہا۔ مارگوری کی قبر قیمتی انگوٹھی کی وجہ سے چوروں کا ہدف بن گئی. مارگوری کی تدفین کے بعد اسی شاماس کی قبر پر چور پہنچ گئے قبر کی کھدائی شروع کر دی۔ جتن کے باوجود وہ اس لاش کی انگلی سے انگوٹھی نہ نکال سکے. انہوں نے انگلی کاٹنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے انگلی کاٹی تو خون کی َایک دھار نکلی. مردہ لاش میں حرکت ہوئی اور لاش چیخنے لگی۔ ڈاکو خوف سے بھاگ نکلے۔
مارگوری قبر سے باہر آ کر گھر چلی گئی۔ اس اس کا شوہر، فیملی ڈاکٹر اور اس کے بچے گھر میں سوگوار بیٹھے تھے۔ مارگوری نے اپنے گھر کے دروازے پہ دستک دی. اس کے شوہر دستک پہچانتے ہوئے کہا:
” اگر آپ کی والدہ ابھی زندہ ہوتی تو، میں قسم کھاتا ہوں کہ یہ اس کی دستک ہوتی”
دروازہ کھولا گیا تو سامنے اس کی بیوی کفن میں ملبوس کھڑی تھی۔ اس کی انگلی سے خون ٹپک رہا تھا مگر وہ زندہ لگ رہی تھی. اس کا شوہر یہ دیکھ کر فرش پر گرا. اس پہ دل کا دورہ پڑا وہ موقع پر ہی فوت ہو گیا.
مارگوری نے دوسری شادی کی اس کے کئی بچے پیدا ہوئے۔ جب اس کی قدرتی موت ہو گئی تو اسے آئر لینڈ “شنکیل قبرستان” میں دفنایا گیا. اس کی قبر پر کندہ ہے:
“زندگی ایک مرتبہ موت دو مرتبہ Lived Once Burried Twice”
اف کیا کہانی ہے مگر نہ رائٹر کا پتہ ہے نہ انتخاب کرنے والے کا۔
اس دنیا میں بھی کیسے کیسے عجیب واقعات ہوتے ہیں۔
میرے پاس بھی ایک ایسی سچی کہانی ہے جس میں ایک خاتون دو مرتبہ فوت ہوئی تھیں۔
جلد ہی آپ کی نذر کروں گی۔