سٹاک ہوم(عارف کسانہنمائدہ جنگ) فنش اسلامک سینٹر ہیلسنکی فن لینڈ کے خطیب قاری مظفر اقبال نعیمی نے پیر علائوالدین صدیقی کی زیر قیادت 20 اپریل کو برمنگھم میں عظیم الشان سالانہ میلاد
جلوس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کنفیڈریشن آف سنی ماسک میڈ لینڈ برطانیہ کے شرعی بورڈ کے چئیرمین مفتی عبدلارسول منصور الازھری کے اس بیان سے اتفاق کیا ہے کہ میلادالنبیۖ کے پلیٹ فارم پر امت مسلمہ کو متحد کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اتحاد امت ، ختم نبوت و دفاع احادیث کے دعویٰ دار ہیں انہیں میلاد النبیۖ کے جلوس میں شرکت کرکے اس کا عملی ثبوت دینا چاہیے۔ عشق مصطفیۖ ہی وہ جذبہ ہے جو اتحاد امت کا باعث بن سکتا ہے اور پیر علائوالدین صدیقی نے برطانیہ اور یورپ کے تمام مسلمانوں کو وہ پلیٹ فارم مہیا کردیاہے اب تمام مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ فروعی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے اس پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں یا پھر اتحاد امت اور ختم بنوت پرمحض بیان بازی بند کردیں۔ قاری مظفر اقبال نعیمی نے کہا کہ نبوت کے جھوٹے دعویٰ داروں کے خلاف جہاد جاری رہے گا اور اُن لوگوں کے خلاف بھی جنہوں نے ختم نبوت کو دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور کہا کہ حضورۖ کے بعد اگر کوئی نبی آبھی جائے تو ختم نبوت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہم پیر علائوالدین صدیقی کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا گو ہیں۔