20 سال کی شادی کے بعد طلاق لیکن پھر خاتون کے سابقہ شوہر نے ایک دن اُسے ایسا تحفہ دے دیا جو کسی نے اپنی موجودہ بیوی کو بھی نہ دیا ہوگا، دوبارہ شادی کرنے کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہ رہا کیونکہ۔۔۔

برطانیہ میں ایک میاں بیوی کی 20سال کی شادی کے بعد طلاق ہو گئی لیکن پھر ایک روز شوہر نے اپنی سابق بیوی کو ایسا تحفہ دے دیا کہ کسی نے اپنی موجودہ بیوی کو بھی نہ دیا ہو گا۔ اس خاتون کے پاس سابق شوہر سے دوبارہ شادی کرنے کے سوا کوئی چارہ ہی نہ رہا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جیف اور لوری نامی اس جوڑے نے 20سالہ شادی کے دوران 8بچے پیدا کیے جو اب جوان اور بال بچے دار ہیں لیکن کچھ عرصہ قبل ان کی شادی انتہائی افسوسناک انجام سے دوچار ہو گئی۔تاہم اس پر دونوں انتہائی دکھی تھے۔

جیف نے اپنا غم غلط کرنے کے لیے اصلاحی کلاسز لینی شروع کر دیں اور اپنا موٹاپا کم کرنے کی تگ و دو کرنے لگا جبکہ لوری باغیچے میں کام کرکے فطرت کی قربت میں رہ کر اپنا دکھ بھلانے کی کوشش کرنے لگی۔ پھر ایک روز ان کے بیٹے جیفری نے ان کی ملاقات کا اہتمام کیا۔ اس ملاقات میں جیف اپنی سابق بیوی کے لیے ایک تحفہ لے کر آیا اور لوری کے پوچھنے پر بتایا کہ اس ڈبے میں پیزا ہے لیکن جب لوری نے ڈبہ کھولا تواس میں فریم میں جڑی ہوئی ایک نظم تھی جو جیف نے لکھی تھی اور اس میں شادی ٹوٹنے پر دکھ کا اظہار اور شاعرانہ انداز میں لوری کو دوبارہ شادی کی پیشکش کی گئی تھی۔ لوری تحفہ کھولنے لگی تو جیف ایک گھٹنا ٹیک کر اس کے سامنے کھڑا ہو گیا۔ وہ انگوٹھی بھی ساتھ لے کر آیا تھا۔ جیسے ہی لوری نے نظم پڑھی اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور اس نے آگے بڑھ کر جیف کو گلے لگا لیا اور یوں وہ ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ان کے بیٹے جیفری نے ان لمحات کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جہاں ہزاروں لوگ ان جذباتی مناظر کی داددے رہے ہیں اور جوڑے کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔جیفری نے ٹوئٹر پر اپنے ماں باپ کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”اگر پیار سچا ہو تو وہ اپنا واپسی کا راستہ خود ہی ڈھونڈ لیتا ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں