2018ءکی دنیا کی بہترین ائیرلائن کا اعلان ہوگیا، کون سی ائیرلائن ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

2018ءکی دنیا کی بہترین ائیرلائن کا اعلان ہوگیا، کون سی ائیرلائن ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

 سال 2018 کے لئے دنیا کی بہترین ائیرلائن کا اعلان کردیا گیا ہے اور ایک بار پھر یہ اعزاز اسی ائیرلائن کے حصے میں آیا ہے جو مسلسل تین سال سے دنیا کی بہترین ائیرلائن قرار پا رہی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ”سکائی ٹریکس ورلڈ ائیرلائن ایوارڈز“ کے لئے بہترین ائیرلائن کا انتخاب کرنے میں دو کروڑ سے زائد فضائی مسافروں نے رائے دی اور اس مقابلے میں دنیا بھر کی کل 335ائیرلائنیں شامل تھیں۔ اس سخت مقابلے میں مسلسل چوتھی دفعہ سنگاپور ائیرلائن دنیا کی بہترین فضائی کمپنی قرار پائی ہے۔

لندن میں ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں اپنی فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سنگاپورائیرلائن کے سی ای او گوہ چون فونگ کا کہنا تھا ”سنگاپور ائیرلائن دنیا کی بہترین ائیرلائن کا خطاب حاصل کرنے کو اپنے لئے باعث افتخار سمجھتی ہے۔ میں یہ ایوارڈ ایس آئی اے گروپ کے 26 ہزار ملازمین کے نام کرتا ہوں جو دن رات محنت کرکے دنیا بھر کے فضائی مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔“

سکائی ٹریکس ورلڈ ائیرلائن ایوارڈ اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس کا فیصلہ کرنے کیلئے فضائی مسافروں سے براہ راست رائے لی جاتی ہے۔ سنگاپور ائیرلائن کو دنیا کی بہترین ائیرلائن قرار دینے والے مسافروں نے وقت کی انتہائی سختی سے پابندی، مسافروں کے ساتھ شائستہ رویہ اور عالمی سطح کی بہترین سہولیات کو سنگاپور ائیرلائن کی نمایاں ترین خوبیاں قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں