اکیس ستمبر بروز جمعة المبارک اسلامک کونسل ناروے کے تحت احتجاجی جلوس نکالا جا رہا ہے
اسلامک کونسل ناروے۔اس ملک میں بسنے والوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔اس میں مسلمانوں کی تمام نمائندہ دینی جماعتیں شامل ہیں۔کل بروز جمعةالمبارک دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک پیغمبر اسلام ۖ کے بارے میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یہ فلم نہ صرف دشمن اسلام عناصر بلکہ ا نکے ناپاک ارداوں کا بھی اظہار ہے۔اسلامک کونسل ناروے کے فیصلے کے مطابق اکیس ستمبرکے مطابق بروز جمعہ سوا چار بجے تاساڑھے پانچ بجے اوسلو کے مرکزی علاقے یونگز تھورگے سے ایک احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔جس میں تمام دینی اداروں کے علماء شرکت کریں گے۔
اس جلوس کا مقصد اسلام کے بدخواہوں اور دشمنوںکا اپنے پیارے نبی آنحضرت محمد ۖسے اظہار عقیدت اور آپس میںاظہار یکجہتی ہے۔
مسلمانان اوسلو اور اس کے مضافات میں رہنے والے تمام مسلمانوں سے اس میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔