27 سالہ نوجوان لڑکی نے صرف 10 ماہ میں 1 کروڑ روپے کما ڈالے، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی یہی کام شروع کردیں گے

27 سالہ نوجوان لڑکی نے صرف 10 ماہ میں 1 کروڑ روپے کما ڈالے، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی یہی کام شروع کردیں گے

بہت لوگ تمام عمر محنت کرکے بھی شاید ایک کروڑ روپیہ جمع نہ کر پائیں لیکن آسٹریلیا میں ایک لڑکی نے صرف 10ماہ میں ایک کروڑ روپیہ کما کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ اس نے یہ آمدن کیسے کی؟ سن کر آپ بھی یہی کام شروع کر دیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر میلبرن کی رہائشی 27سالہ ایرین ہنری نے دنیا کے امیر ترین لوگوں پر ریسرچ کی اور ان کی عادات کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد آن لائن بزنس کوچنگ کا کاروبار شروع کر لیا۔ اس کا کاروبار اس قدر چمکا کہ محض 10ماہ میں اس نے ایک لاکھ ڈالر(تقریباً 1کروڑ روپے) کما لیے۔

رپورٹ کے مطابق ایرین ہنری نے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی اپنی حالیہ ویڈیومیں بتایا ہے کہ ”اپنی ریسرچ کے دوران میں نے جانا کہ دنیا کے کامیاب ترین کاروباری افراد میں حیران کن طور پر بعض عادات مشترک ہوتی ہیں۔ یہ بہت سادہ عادات ہیں جو کسی بھی شخص کے لیے کامیابی کے زینے طے کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ان عادات میں ’روزانہ 30منٹ تک اپنے علم میں اضافے کے لیے مطالعہ کرنا‘’لوگوں کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے پر توجہ دینا‘ ’صبح جلدی اٹھنا‘ ’غیرضروری اشیاءنہ خریدنا‘اور ’بیک وقت کئی ذرائع آمدن پیدا کرنا‘ جیسی عادات شامل ہیں۔اب میں اپنی اس تحقیق کی بنیاد پر لوگوں کو کاروبار شروع کرنے کے متعلق مشورے دیتی ہوں اوران کے لیے مستقبل کی حکمت عملی بناتی ہوں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں