30 برس تک روزانہ سگریٹ کا ایک پیکٹ پینے والے 52 سالہ شخص کے پھیپھڑوں کی کیا حالت ہوئی؟ وہ تصویر جو تمام سگریٹ پینے والوں کو ضرور دیکھنی چاہیے

30 برس تک روزانہ سگریٹ کا ایک پیکٹ پینے والے 52 سالہ شخص کے پھیپھڑوں کی کیا حالت ہوئی؟ وہ تصویر جو تمام سگریٹ پینے والوں کو ضرور دیکھنی چاہیے

چین میں ایک سگریٹ نوش نے موت کے بعد اپنے اعضاءعطیہ کرنے کی وصیت کی اور جب اس کے مرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے پھیپھڑے نکالے تو ان کی ایسی حالت ہو چکی تھی کہ دیکھ کر سگریٹ نوش حضرات کے ہوش اڑ جائیں۔

میل آن لائن کے مطابق 52سال کی عمر میں مرنے والا یہ شخص 30سال تک روزانہ ایک پیکٹ سگریٹ پیتا رہا تھا اور جب ڈاکٹروں نے اس کے پھیپھڑے نکالے تو وہ ایسے سیاہ ہو چکے تھے جیسے راکھ کے گولے ہوں۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کے اعضاءچینی صوبے جیانگ ژو کے ووژی پیپلز ہاسپٹل میں نکالے گئے اور ڈاکٹروں نے اس کے پھیپھڑوں کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جسے اب تک اڑھائی کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ پھیپھڑے ٹرانسپلانٹ کرنے والے سرجن ڈاکٹر چن کا کہنا تھا کہ ”اس شخص نے زندگی میں کبھی سی ٹی سکین نہیں کروایا تھا۔ اگر کروایا ہوتا تو اپنے پھیپھڑوں کی یہ حالت دیکھ کر اس کی کیا حالت ہوتی۔ یہ پھیپھڑے کسی اورمریض میں ٹرانسپلانٹ کیے جانے کے قابل ہی نہیں تھے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں