500 ارب روپے دے دیں،کیس ختم”چیف جسٹس نے ملک ریاض کو پیش کش کردی“

500 ارب روپے دے دیں،کیس ختم”چیف جسٹس نے ملک ریاض کو پیش کش کردی“

چیف جسٹس ثاقب نثار نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں 500 ارب دے کر مقدمے سے جان چھڑانے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کی،سابق صدرآصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک،سردار لطیف کھوسہ اور دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے، بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جہاں ہاتھ ڈالیں ملک ریاض کا نام آجاتا ہے ،چیف جسٹس نے سربراہ بحریہ ٹاﺅن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جوآپ کر رہے ہیں کیاوہ جائز ہے ؟ملک ریاض نے کہا کہ ساراکچھ سیٹل کرنا چاہتا ہوں آپ حکم دیں، چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے آپ کو ایک ہزار ارب کا کہا تھا، اب 500 ارب روپے دے دیں ہم آپ کو صاف کر دیتے ہیں  ،آپ حکومتیں بناتے اور گراتے رہے ہیں،آپ کہتے آپ کو ایک پلاٹ کا علم نہیں تھا،آپ ملک سے لوٹا مال واپس کردیں۔ملک ریاض نے کہا کہ میں نے کبھی کچھ نہیں کیا۔

ملک ریاض نے چیف جسٹس سے کہا کہ آپ میرے بیٹے علی ریاض والا گھر لے لیں، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے کب آپ سے علی والا گھر مانگا؟

ملک ریاض نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر آپ نے اس گھر کا ذکر کیا تھا۔ آپ کو مزید جو لینا ہے بتا دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں