آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اعلان ’وقف ترمیمات کے خلاف ملک گیر تحریک‘ کی حمایت کرتے ہیں


ممبئی : فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اس اعلان کی حمایت کی جس میں بورڈ نے ’وقف ترمیمات کے خلاف ملک گیر تحریک‘ کا اعلان کیا ہے ۔ایک بیان میں فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس کے ذمہ داروں نے کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ مسلمانوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اس لئے ضروری ہے اس کی حمایت کی جائے اور اس کے ذریعہ چلائی جانے والی تحریک کو انفرادی اور اجتماعی طور سے تعاون دیا جائے ۔ واضح ہو کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور وقف ترمیمات کو اسلامی شعائر، دین و شریعت، مذہبی و ثقافتی آزادی، مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور دستور ہند کے بنیادی ڈھانچے پر ایک مہلک حملہ تصور کرتا ہے۔ فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس کے رکن و مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی پرسنل لا بورڈ کے حوالے سے کہا جن سیاسی پارٹیوں نے بی جے پی کے اس فرقہ وارانہ منصوبہ میں اس کا ساتھ دیا، اس سے ان کی چہروں پر پڑی نام نہاد سیکولر نقاب پوری طرح الٹ گئی ہے۔اس لئے ضروری ہوگیا ہے کہ ہم تمام دینی، ملی اور سماجی تنظیموں کو ساتھ لے کر ان ترمیمات کے خلاف اس وقت تک ایک ملک گیر تحریک چلائیں، جب تک کہ انہیں پوری طرح واپس نہیں لے لیا جاتا۔
فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس کے ذمہ دار عبد المجیب شیخ نے اپنے بیان میں بتایا کہ پارلیمنٹ کے ذریعہ وقف ترمیمی بل کے پاس ہوجانے اور اب صدر جمہوریہ کے ذریعہ دستخط سے قانون بن جانے سے مسلمانوں میں جس مایوسی کا ماحول ہے اسے ختم کرنا اور مسلمانان ہند کومایوسی سے نکالنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ، اس لئے مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے کسی بھی تحریک کی حمایت کرنا اور اس کے قدم سے قدم ملاکر چلنا وقت کا تقاضہ ہے ۔ رکن و مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا محمود دریابادی نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا انہیں مایوس اور دلبرداشتہ ہونے کی ہرگز بھی ضرورت نہیں ہے، بورڈ کی قیادت اس معاملہ میں کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی اور ملک کی تمام انصاف پسند قوتوں کو ساتھ لے کر آئینی حدود میں ان سیاہ ترمیمات کے خلاف مضبوط تحریک چلائے گی۔
رکن و مسلم پرسنل لاء بورڈ و امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر مولانا الیاس خان فلاحی نے بتایا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ نے فیصلہ کیا ہے حکومت اور فرقہ پرستوں کی طرف سے جھوٹ اور غلط بیانیوں کے ذریعہ لوگوں کے ذہنوں کو جو مسموم کیا گیا ہے، دلائل اور حقائق کے ذریعہ انہیں صاف کیا جائے گا۔ اسی طرح دہلی میں دیگر مذاہب اور ان کے اوقافی اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ دہلی، ممبئی، کلکتہ، حیدرآباد، بنگلور، وجے واڑہ، پٹنہ، رانچی، مالیر کوٹلہ اور لکھنؤ میں بڑے احتجاجی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اس تحریک کا آغاز دہلی کے تال کٹورہ اسٹڈیم میں منعقد ہونے والے ایک بڑے جلسہ سے ہوگا۔فورم کے ذمہ داروں نے مسلمانوں سے صبر سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے ’ہم جس قدر قوت رکھتے ہیں اتنی کوشش کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس میں خلوص اور للہیت ضروری ہے ، باقی سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیں ۔

فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کے جوائنٹ پریس ریلیز کے ذریعہ یہ بیان دیا گیا ہے ۔پریس ریلیز دینے والوں میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی ، سیکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ محمود احمد دریا آبادی جنرل سکریٹری علماء کونسل،مولانا حافظ الیاس خان فلاحی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ، مولانا حافظ سید اطہر،عالم دین اہل سنت والجماعت صدر علماء ایسوسی ایشن ممبئی ، مہاراشٹر ، مولانا حلیم اللہ قاسمی، صدر جمعیتہ علمائے ہند مہاراشٹر فرید شیخ صدر امن کمیٹی ممبئی ، عبدالحفیظ پترکار جالنہ، مولانا ظہیر عباس رضوی نائب صدر شیعہ پرسنل لاء بورڈ ، ڈاکٹر سعید احمد فیضی،ناظم عمومی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر،مولانا مفتی حذیفہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علمائے ہند مہاراشٹر ، مولانا آغا روح ظفر ،امام خوجہ جماعت ممبئی ، مولانا انیس اشرفی رضا فاؤنڈیشن ممبئی، مولانا نظام الدین فخر الدین ، ممبر مسلم پرسنل لا بورڈ پونہ،ہمایوں شیخ ناظم ممبئی جماعت اسلامی ہند ، شیخ عبدالمجیب کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس

جاری کردہ
شاکر شیخ
میڈیا سیکریٹری
فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس

اپنا تبصرہ لکھیں