لا پاز… رواج وروایات کوبچانے کے لیے بولیویا میں ایک ساتھ ساڑھے تین سوافراد کوشادی کی بندھن میں باندھا گیا ۔اس موقع پر بولیویاکے صدرEvo Morales سب کے شہ بالا بن گئے ۔بولیویا کے شہرلاپاز میں اس خوبصورت رنگا رنگ تقریب کا اہتمام حکومت کی جانب سے کیاگیا جس میں 350 افراد نے زندگی پرساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں ۔قدیم ثقافتی اور مذہبی طریقے سے شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔