ناروے کے بارڈر پہ سویڈش بھیڑیے
سویڈن کی حکومت نے اپنے نیشنل پارکون سے بھیڑیے ناروے کے بارڈر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پراجیکٹ کا مقصد ناروے کے جنگلوں میں سویڈش بھیڑیوں کی افزائش نسل ہے۔منصوبے کے مطابق مئی دو ہزار چودہ میں سال کے آخر تک سویڈن کے نیشنل پارکوں سے بھیڑیوں کے بیس عدد نومولود بچے لے کر ناروے کے سرحدی جنگلوں میں چھوڑ دے گی۔
سویڈش حکومت کی بھیڑیوں کی پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیلن لیڈال ویک کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ اس اقدام سے ہمیں بھیڑیوں کی افزائش نسل میں نئی اقسام کی جینز متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔سویڈش حکومت بھیڑیوں کی افزائش نسل کم ہونے کی وجہ سے یہ اقدامات کر رہی ہے۔انکا مقصد اس پراجیکٹ کے ذریعے ناروے کے پر فضاجنگلوں میں بھیڑیوں کی نسل کی بڑہوتری ہے۔
تاہم نارویجن سیاستدان سویڈن کے اس پراجیکٹ پر برہم نظر آرہے ہیں۔انکے خیال میں سویڈن کے اس اقدام سے ناروے کے دیہی علاقوں پر منفی اثرات مرتب ہو نے کا امکان ہے۔یہ بیان مرکزی پارٹی کے ممبر تھرگوے سلاس وولڈ نے دیا ہے۔وہ جمعرات کو سویڈن حکومت کو اس اقدام سے روکنے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔