نارویجن ٹورسٹ سائٹ کا اعزاز
نارویجن ٹورسٹ آرگنائیزیشن اور نارویجن براڈ کاسٹنگ کارپوریشن NRK نے ایک مشترکہ سائٹ ut.no تشکیل دی ہے۔اس سائٹ کا مقصد سیر و سیاحت کو فروغ دینا اور سیاحوں کی رہنمائی کرنا ہے۔اس مقصد کے لیے یہ سائٹ سیاحوں کو سیر و تفریح کے لیے چھوٹے بڑے تمام ٹورز کے لیے رہنمائی اور اشیاء فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ اس سائٹ پر سیاحوں کے تاثرات بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔یہ سائٹ اکتوبر 2009
میںلانچ کی گئی۔اسے ناروے کی پانچ منتخب کردہ ویب سائیٹس میں سے بہترین سائٹ قرار دیا گیا۔جبکہ اسے سمٹ ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اس سائٹ پر ہائیکنگ ٹرپس کی ہزاروں ترغیبات اور رہنمائی کی ٹپس ملیں گی۔ان میں طویل و مختصر ،جنگلوں اور شہروں کے تمام ٹرپس شامل ہیں۔یہ تمام ٹپس مفت فراہم کی جاتی ہیں۔اس میںکوئی اشتہار بازی نہیں ہے۔اس پر وزٹ کرنے والوں کی تعداد بہت ذیادہ ہے۔
اس سائٹ پر آنے والوں کو وڈیوز، تصاویر ،نقشوںاور لائیو سروسز کے ذریعے نارویجن مہم جو افراد کو رہنمائی دی جاتی ہے۔