نارویجن فلاحی نظام کو انتباہ

نارویجن فلاحی نظام کو انتباہ


یورو پول نے ناروے کو متنبہ کیا ہے کہ ایسے مجرموں کے گروہ متحرک ہو گئے ہیں جو کہ بچوں کو اپنے مالی اور سماجی فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ایسے گروہوں کا نشانہ تمام مغربی ممالک ہیں۔یہ بات یورو پول کے پریزیڈنٹ سورن کناگ نے بتائی ہے۔ان گروہوں کاکام کسی بھی ملک کے فلاحی نظام کو اپنے مالی فوائد کے حصول کے لیے استعمال کرنا ہے۔
برطانوی پولیس نے ایسے کئی غیرقانونی بچوں کا سراغ لگایا ہے جو کہ رومانیہ سے بھیجے گئے تھے۔جب ان بچوں کو برطانیہ کے فلاحی اداروں میں بھیجا گیا تو انہیں ملنے والی ماہانہ خرچ کی  رقوم انکے رشتہ داروں کو ملنا شروع ہو گئیں۔پچھلے برس بچوں کے آن لائن فلاحی سنٹر  نے تئیس ایسے بچوں کا سراغ لگایا ہے۔اس وقت انٹر پول اس تفتیش میں مصروف ہے کہ ایسے فراڈی لوگوں کا جال اور دوسرے کن ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ان میں مغربی یورپین ممالک ناروے ڈنمارک،سویڈن اور ڈنمارک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
ایک محطاط جائزے کے مطابق انٹرپول نے یہ رپورٹ جاری کی ہے کہ یہ فراڈئے اس طریقہ کار سے سالانہ 800,000  کرائون کی خطیر رقم سالانہ ہتھیا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں