ناروے کے قومی دن پر قومی لباس
ناروے میں سترہ مئی کو اسکا قومی دن روائیتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر تمام نارویجن مرد اور خواتین قومی لباس پہن کر جشن آزادی مناتے ہیں۔ناروے کا قومی لباس مقامی زبان میں بوناد کہلاتا ہے۔روائیتی لباس کی سلائی اور کڑہائی ہاتھ سے کی جاتی ہے۔اس لباس کو بڑی بڑی رجسٹرڈ فرمیں تیار کرتی ہیں۔کسی فرم کا ڈیزائن چرانا جرم ہے۔اس لباس کی قیمت لاکھوں نارویجن کرائون تک پہنچ جاتی ہے۔اس پر اصلی چاندی اور سونے کے سکوں کے زیورات سجائے جاتے ہیں۔نارویجن خواتین یہ لباس قومی تہوار کے علاوہ شادی بیاہوں کی تقریبات میں بھی فخر سے استعمال کرتی ہیں۔