اوسلو میں ایک شخص کی خود سوزی
اوسلو میں ایک شخص نے اس وقت اپنے آپ کو آگ لگانے کی کوشش کی جبکہ عدالت میں دہشت گردی کا مقدمہ زیر سماعت تھا۔تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر کورٹ کی جانب بھاگنا شروع کر دیا۔اسے سیکورٹی اہلکاروں نے بر وقت مداخلت کر کے ہسپتال پہنچا دیا۔ تاہم تفصیلات کے مطابق اس شخص کا بائیس جولائی کی دہشت گردی کے واقع سے کوئی تعلق نہیں۔ اس وقت وہ شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اسے کمر اور پیٹ پر زخم آئے ہیں۔ایڈووکیٹ بینتے رول کا کہنا ہے کہ اسکی خود سوزی کی وجہ مالی پریشانی تھی۔ اس واقعہ سے پہلے وہ اس ایڈووکیٹ کی میز پر ایک خط رکھ گیا تھا ۔اس میں اسکی مالی مدد کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔