امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی سی ڈیز (CD’s) میں القاعدہ کے مزید لیڈروں کی پاکستان میں موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ایک امریکی ٹی وی چینل کے مطابق اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی سی ڈیز سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ القاعدہ کے اعلی سطح کے کمانڈرز صرف قبائلی علاقوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں اور پاکستانی حکومت ان کی امداد بھی کر رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ انیںئ رہنے کےلیے ٹھکانے بھی مہیا کر رہی ہے۔ دوسری طرف امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان نے دھشت گردی کے خلاف جنگ میں توقعات سے بڑھ کر کام کیا تاہم امریکہ اور پاکستان کو اپنے تعلقات کو واضح کرنے کی ضرورت ہے رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ اسامہ کی ہلاکت القاعدہ اور طالبان تعلقات کو متاثر کرسکتی ہے جبکہ پاکستان میں یکطرفہ فوجی کارروائی پر چین نے امریکہ کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کی خود مختاری اوآزادی کا احترام کیا جانا چاہیئے۔