نارویجن حکومت کامنصوبہ ناکام!!!

 

نارویجن حکومت کامنصوبہ ناکام

نارویجن حکومت نے رومانیہ کے لوگوں کو ملازمت اور تعلیم کے حصول کے لیے جو منصوبہ بنایا تھا وہ ناکام ہو گیا۔اس سلسلے میں حکومت نے چھ ملین کرونے کی رقم  استعمال کی ۔اسکا مقصد رومانیہ کے افراد کو ملازمتیں مہیاء کرنا اور انہیں تعلیم دینا تھا۔دو ہزار گیارہ میں صرف چار افراد کو ملازمت ملی۔اس میں سے دو افراد نے ملازمت کرنے کی ہامی بھری نارویجن حکومت نے یہ اعترا  ف کر لیا ہے کہ انکا یہ منصوبہ ناکامی سے دوچار  ہوچکا ہے۔یاد رہے کہ ناروے میں پچھلے چند برسوں سے رومانیہ کے لوگ مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہ چکے ہیں جن میں ناروے میں بغیر روزگار  کے غیر قانونی طور پر مقیم ہونا،اور  ضرورت مند بچوں کے فنڈ ناجائز طور پر حاصل کرنے جیسے جرائم شامل ہیں۔تاہم رومانیہ کے لوگوں کو سدھارنے کی نارویجن کوششوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

اپنا تبصرہ لکھیں