روزہ رکھیں اور فریش رہیں
تحریر شازیہ عندلیب
ایسے افراد جو اپنے وزن پر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں ماہ رمضان میں ثواب کے ساتھ ساتھ یہ مقصد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔سب سے پہلی اور گالب نیت ثواب کی ہی ہونی چاہیے۔روزہ میں عبادت کا چواب تو ملتا ہی ہے مگر اس کے ساتھ اور بھی بے بہا فوائد ہیں۔ایک تو روزے کی وجہ سے معدے کو آرام کا موقعہ ملتا ہے جو سارا سال کسی مزدور کی طرح ہماری خوراک کو چکی میںپیستا ہے۔دوسرے روزے کی وجہ سے تزکیہ نفس بھی ہوتا ہے۔مادی لذتیں کم ہو جائیں تو روح کو بالیدگی حاصل ہوتی ہے۔
روزہ صرف اسی صورت میں چھوڑیں اگر کوئی جان لیوا بیماری ہو یا ڈاکٹر منع کر دے۔محض روزہ کی طوالت یا کام کی ذیادتی کے ڈر سے روزہ چھوڑنا بیوقوفی اور خود سے دشمنی ہے۔ہمیں صرف اپنے افطار اور سحری کے مینیو پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔آپ محض چند باتوں کا خیال رکھ کر رمضان شریف کے مہینے سے مکمل اور بھرپور جسمانی و روحانی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
ہمارے ہاں ناروے اور دیگر اسکینڈینیوین ممالک میں روزہ بہت طویل ہے۔ہم لوگ اس وقت ناروے میں انیس گھنٹے کا روزہ رکھ ر ہے ہیں۔لیکن سردیوںمیں ہم لوگوں نے محض سات آٹھ گھنٹے کے روزے بھی رکھے ہیں ۔ اس لیے طویل روزوں کی شکائیت ایمان کی کمزوری یا روزہ نہ رکھنے ے بہانے ہیں۔یہاں کچھ ٹپس ہیں جو میں نے اپنے مشاہدے اور تجربے سے حاصل کی ہیں آپ بھی ان پر عمل کر کے ماہ رمضان سے بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں
ْ۔اپنی خواہشات اور ضروریات کی فہرست بنائیں انہیں ہر دعا میں شامل کریں۔
ْ۔ہر کام بسم اللہ سے شروع کریں عبادت بن جائے گا۔
۔ہر نماز سے پہلے قرآن پاک کے چار تا پانچ صفحات پڑہیں ماہ رمضان میں پورا قرآن شریف ختم ہو جائے گا آسانی سے۔
۔اگر کوئی گناہ مثلاً غیبت جھوٹ،گالی یا چغلی سرزد ہو جائے تو فوراًنماز توبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں۔افطار اور سحری میں چھ تا آٹھ گلاس پانی پئیں۔
۔سحری میں دوگلاس پانی کھانے سے پہلے آدھا گلاس کھانے کے دوران اور ایک چوتھائی کھانے کے بعد ضرور پئیں۔ایک ماہ میں پانچ تا سات کلو وزن گھٹائیں۔
۔صبح اٹھ کر مارننگ واک کریں۔تلی ہوئی اشیاء سے حتی الامکان پر ہیز کریں۔
۔افطاری میںفروٹ چاٹ،چنا چاٹ یا دہی بھلے کھائیں۔گھر میں افطاری کے وقت کھجور اور پانی پئیں۔پھر روٹی سالن کھائیں۔اس کے بعد افطار کی چیزیں کھائیں۔معدہ صحیح کام کرے گا۔
۔سحری میں روزمرہ کی دوائیں اور چائے کے عادی افراد چائے ضرور پئیں۔
۔دن میں کوئی ساایک گھنٹہ اسلامی لٹریچر اور احادیث وغیرہ کی کتابیں پڑھنے کے لیے مقرر کر لیں۔
۔نیا لباس اور نئی چیزیں رمضان شریف میں خریدیں انکا حساب نہیں ہو گا۔مگر حلال کمائی سے۔
۔اگر کسی افطار پارٹی میں کوئی بد پر ہیزی ہو جائے تو سبز قہوہ یا ہاضمے کی دوا لیں۔
۔ٹی وی ریڈیو پر بھی اسلامی پروگراموں کے لیے وقت ضرور نکالیں۔
۔بھوک چھوڑ کر کھائیں یہ سنت ہے۔
ڈائیٹنگ کے لیے
رمضان کے پہلے عشرے میں اپنا وزن ہر دو دن کے بعد چیک کریں۔ایک دن میں اگر ایک تا دو کلو وزن کم ہو تو پھر ٹھیک ہے۔اگر اس سے کم ہو تو اپنی خوراک پر نظر ثانی کریں۔اب رمضان کے آخری عشرے تک آپ اسمارٹ ہونا شروع ہو جائیں گے۔عید کے روز آپ اسمارٹ اور چاک و چوبند نظر آئیں گے۔ہاں طاق راتوں میں عبادت کرنا نہ بھولیں۔ہر طاق رات کی مخصوص عبادات جلد ہی پیش کروں گی۔ اپنی دعائوں میں مجھ ناچیز کو بھی یاد رکھیں۔