نارویجن یونیورسٹیوں میں ادھیڑ عمر طالبعلم
ایک حالیہ سروے کے مطابق ناروے میں یونیورسٹیوں میں ایپلائی کرنے والے بیشتر طالبعلم ادھیڑ عمر افراد پر مشتمل ہیں۔انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ پروگرام ادھیڑ عمر افراد میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔سن دو ہزار بارہ میں تقریباً چھ ہزار افراد نے ان پروگراموں کے لیے ایپلائی کیا جن کی عمریں چالیس برس سے ذیادہ تھیں۔یہ تعداد دو ہزار گیارہ کے مقابلے میں اڑتیس فیصد ذیادہ ہے۔تحقیقاتی افسر برت سلاگس وولڈ Britt Slagsvold کے مطابق ایسا شعور اور آگہی کی وجہ سے ہے نہ کہ کیریر بنانے کے لیے۔