ناروے میں عیدالفطر

ناروے میں عیدالفطر


ناروے میں بسنے والے مختلف ممالک کے مسلمانوں نے اتوار کے روز عیدالفطر منائی۔اس موقع پر ناروے کے دارلخلافہ اوسلو میں خاص طور سے چہل پہل دیکھنے میں آئی۔اوسلو کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی چاند رات منائی گئی اور اس موقعہ پر لڑکیوں اور خواتین نے خریدداری کے ساتھ ساتھ مہندی بھی لگوائی جو کہ ہماری روائیت کا حصہ ہے۔کئی مقامات پر چاند رات کے ساتھ فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا ۔جبکہ عید کے روز تمام مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی ۔اس کے بعد مٹھائیوں کی دوکانوں پر مسلمانوں کا بڑا رش دیکھنے میں آیا۔عید کے دوسرے روز بھی اسکولوں اور دفاتر میں مسلمان طالبعلموں اور ملازموں کی تعداد بہت کم نظر آئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں