سویڈن کی جانب سے سائینسدانوں کے لیے نوبل پرائز
سویڈن کی جانب سے سائینسدانوں کے لیے نوبل پرائز
سٹاک ہوم(عارف کسانہنامہ نگار) رائل سویڈش اکیڈمی نے سال ٢٠١٢ کے لیے طبیعات کے نوبل انعام کے حقدار سرج حروشے اور ڈیوڈ جے وائینلینڈ کو کوائنٹم آپٹکس کے شعبہ میں تحقیق کی بنا پر قرار دیا ہے۔ اُن کی اس تحقیق سے بہت زیادہ تیز سپر کمپوٹر بن سکیں گے۔ سرج حروشے فرانس کے شہری ہیں اور وہ ١٩٤٤ کو مراکش میں پیدا ہوئے تھے۔ وائینلینڈ بھی ١٩٤٤ کو امریکہ میں پیدا ہوئے تھے اور ١٩٧١ کو ہاورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی اور اب نیشنل انسٹیٹیوٹ سینڈرڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی کولوراڈو امریکہ سے منسلک ہیں۔ نوبل انعام ١٩٠١ سے دیے جاتے ہیں اور انعام دینے کی تقریب دس دسمبر کو سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ہوگی۔