سوڈانی پناہ گزین پر جاسوسی کا الزام
منگل کے روز ٹرونڈھائم میں سیکورٹی آفیسر نے ایتھوپیا کے ایک انتیس سالہ شخص کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ایتھوپیا کے شخص کو چار روز تک ریمانڈ کے لیے حوالات میں رکھا گیا۔اس پر الزام تھا کہ اس نے سوڈانی ایمبیسی میں کام کرنے والے افراد کے بارے میں جاسوسی کی ہے۔ٹرونڈھائم میں مقیم ایتھوپیا کے افراد کو یہ ڈر ہے کہ کہیں انہیں بھی جاسوسی کا الزام نہ لگا دیا جائے۔اس سلسلہ میں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔مذکورہ بالا ایتھوپیا کے پناہ گزین کا کہنا ہے کہ امیگریشن کا ملازم جب اس کے پاس آیا اس کے پاس اس کا رجسٹریشن نمبر اور گھر کا پتہ تھا۔اس نے کہا کہ وہ امیگریشن میں کام کرتا ہے اور و میرے کیس سے واقف ہے۔اس نے مجھ سے گزارش کی کہ میں اسے ایتھوپیا میں مقیم اپنے خاندان اور ارباب اختیار کے بارے میں بتائوں۔اگرچہ اس کے پاس ناروے میں رہنے کا اجازت نامہ بھی ہے۔