آب نسیان لا علاج امراض کا علاج
مرتبہ مسرت افتخار
معجزہء ولادت باسعادت حضرت محمد ۖ پیر کے روز ربیع الاول کے ماہ میں 1430 ہجری میں پیدا ہوئے۔آپ صلم کی ولادت با سعادت کی رحمت سے خدا تعالیٰ نے اس ماہ میں ایسی برکت رکھ دی ہے کہ قیامت تک اس سے فیضیاب ہو سکتے ہیں۔حضرت عمر سے روائیت ہے کہ حضور ۖ نے فرمایا ہے کہ جو شخص ربیع الاول میں بارش کا پنی لے کر اس پہ مندرجہ ذیل آیات پڑھ کر دم کرے گا تو قسم ہے اس ذات برتر کی کہ جس کے قبضے میں میری جان ہے حضرت جبرائیل علیہ السلام نے خوشخبری دی ہے کہ حضور ۖ کی پیدائش کی برکت سے اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس ماہ میں اتنی برکات رکھ دی ہیں کہ اسکی برکت سے اس ماہ میں برسنے والی بارش میں ہر بیماری سے شفاء ہے۔اور جو انسان اس بارش کے پانی کو متواتر سات دن صبح فجر کی نماز کے بعد متواتر تین گھونٹ پیے گا تو اللہ تعالیٰ اسکی ہر بیماری کو اسکی ہڈیوں سے بھی نکال دے گاانشاللہ تعالیٰ۔ابوذر غفاری نے فرمایا مسلسل سات روز فجر کی نماز کے بعد تین گھونٹ دم کیا ہوا بارش کا پانی پینا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کی ولادت با سعادت کی برکت سے اس ماہ میںبارش کا پانی پینے سے لا علاج امراض میں شفاء رکھ دی ہے۔اور اللہ کے حکم سے لا علاج امراض کا علاج اس طرح بتایا ہے۔١۔آئیت الکرسی 70 بار ٢۔سورة فاتحہ الحمد شریف 70 بار٣۔سورة قدر 70 بار٤۔آئیت کریمہ 70 بار٥۔سورة اخلاص 70بار٦۔ سورة قد ر70 بار٧۔ سورة ناس 70 بار ٨۔سورةالکافرون70 بار