اگلے برس ایک لاکھ نئی ملازمتیں
اس برس کئی تجزیہ نگاروں کو یہ فکر لاحق ہے کہ گلوبل بے روزگاری کی وباء ناروے بھی پہنچ جائے گی۔جبکہ حالیہ تجزیہ نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے۔قومی ادارہ روزگار کے مطابق اس برس اور اگلے برس نئی ملازمتوںکی آسامیاں پیدا ہوں گی۔باوجود اس حقیقت کے کہ کام کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہیںنئی ملا زمتوں کی ضرورت ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اس برس بے روزگاری کے تناسب میں 4 2.فیصد کے تناسب سے کمی متوقع ہے جبکہ اگلے برس اس میں مزید 2.2 فیصد کے تناسب سے کمی متوقع ہے۔