پچاس ہزار غیر ملکیوں کے لیے ملازمتوں کے پرمٹ
تقریباً چالیس ہزار غیر ملکی ملازمین کا تعلق یورپین اقتصادی علاقوں سے ہے ۔جبکہ دس ہزار غیر یورپین افراد کو ناروے میں کام کا پرمٹ سال دو ہزار بارہ میں جاری کیا گیا۔نارویجن امیگریشن احکام کے تحت ملازمین کا سب سے بڑا گروپ جو کہ پندرہ ہزار ملازمین پر مشتمل تھاپولینڈ سے آیا تھا۔اس کے علاوہ سویڈش ملازمین بھی یہاں نقل مکانی کر کے آئے مگر انہیں غیر ملکیوں کی مد میں رجسٹر نہیں کیا گیا۔ملازمتو ں کے سلسلے میں نقل مکانی کر کے آنے والے افرد میں جنوبی یورپین علاقوں کے افراد میں 16000 سے لے کر 27000 افراد کا اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اضافہ متوقع ہدف سے کم ہے۔تاہم لیبر مسنٹر آنیکن نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملازمت کے لیے ان لوگوں نے ناروے کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ ہماری وہ اقتصادی ترقی ہے جس کی بنیاد ملازمین کی اچھی تنخواہیں اور سہولتیں ہیں جو ہم انہیںفراہم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ناروے کو مزید ملازمین کی ضرورت شعبہء انجینیرنگ اور محکمہء صحت میں ہے۔