ناروے کا یوم آزادی۔۔۔۔
ناروے کی ڈائری ۔۔
۔مسرت افتخار۔۔۔
آج ناروے نے اپنا 187 واںیوم آزادی روائتی دھوم دھام اور روائیتی جوش و خروش سے منا کرا یک بار پھر دنیا کو آزادی کی اہمیت اور آزادی سے پیار کا پیام دیا ہے۔
نارویجن عوام کے جذبات کی شدت اور آزادی کے جنون کا آپ اس بات سے اندازہ لگا لیںکہ وہ تمام سال حتیٰ کہ کرسمس پر بھی روائیتی لباس میں ملبوس ہوتے ہیں۔نیلی جینز اور قمیض کا کوئی بھی رنگ ہو وہ ایسے گھومتے نظرآئیں گے جیسے گھر میں گھوم رہے ہوں۔یہ انکا عام آرام دہ لباس ہے۔مگر 17 مئی انکی زندگی کا واحد اتنا بڑا اور اہم دن ہے کہ اس دن وہ خوب اہتمام سے تیار ہوتے ہیں۔اس دن وہ سوٹ پہنیں گے،ٹائی لگائیں گے۔پھر ہاتھ میں جھنڈا پکڑا ہوتا ہے۔خواتین اپنا خاندانی نارویجن قومی ڈریس پہنتی ہیں جو انہیں نانی دادی سے ملا ہوتا ہے۔پھر فخر سے بتاتی ہیں کہ یہ ڈریس نانی سے یا دادی سے ملا ہے ۔
نارویجن عوام اپنے گھروں سے ہی نہیں بلکہ اپنے اندر سے بھی باہر آئے ہوتے ہیں۔اتنے کھل کر اور بھرپور جوش و خروش سے یوم آزادی ناتے ہیں کہ لگتا ہے جیسے انہیں آج ہی آزاد ی حاصل ہوئی ہے۔خوشی سے بے قابو ہو جاتے ہیں اور یوم آزادی کے روز ان کی خوش اخلاقی بھی عروج پر ہوتی ہے۔اس روز یہ صرف مسکراتے ہی نہیں بلکہ ہنستے ہیں اور ہنساتے ہیں۔اور کھل کر اپنے وطن کی آزادی سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔