ایک روپئے کا نوٹ۔۔

ایک روپئے کا نوٹ۔

۔۔2013/5/27

Abdul Mateen Muniri <ammuniri@gmail.com>جب انگریز ہندوستان آئے تھے ، اس وقت مسلمانوں کا دینی لٹریچر فارسی میں تھا ، فارسی بولنے لکھنے والا پڑھا لکھا اور مہذب سمجھا جاتا تھا، یہ حال بیسویں صدی کے تیسرے عشرے تک رہا ۔ یہی وجہ تھی کہ علامہ اقبال نے اپنا زیادہ تر اور عمیق کلام فارسی میں لکھا ہے ، کیونکہ علامہ صاحب خود اردو کے تعلق سے احساس کمتری میں مبتلا تھے ،  انگریز جب ہندوستان آئے تو انہوں نے کوشش کی کہ مسلمانوں کو ان کے علمی ورثہ جو کہ فارسی  میں تھا اس سے محروم رکھا جائے اور یہاں پر بھی کمال اتاترک کے ترکی کی طرح ماضی کے ورثہ سے انہیں کاٹ دیا جائے ، لہذا جب فورٹ ولیم کالج کے ذریعہ اردو کی ترویج کا کام شروع ہوا تو ، داستان امیر حمزہ  چار درویش ، حاتم طائی ، الف لیلہ وغیرہ طلسماتی  کہانیوں کو اردو ادب میں رائج کیا گیا ،لیکن جب مسلم علما نے انگریزوں کی اس سازش کو محسوس کیا تو مسلمانوں کا دینی لٹریچر اردو میں منتقل کرنا اس تیز رفتاری کے ساتھ شروع کیا کہ فارسی اردو سے پیچھے رہ گئی ۔ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ سنہ اسی کی دہائی سے قبل تک سیر ت النبی کے موضوع پر جدید انداز تحقیق کی کتابوں کی حد تک اردو عربی زبان سے بھی آگے بڑھ گئی تھی ، عالم اسلام کی اسلامی تحریکوں نے اردو سے عربی میں ترجمہ شدہ فکری کتابوں کو آئڈیل بنایا تھا ، سید قطب کی کتاب معالم فی الطریق کو بنیاد پر مصر میں جو مقدمہ چلا اور پھر سزائے موت دی گئی  اس مین باقاعدہ الزام ڈالا گیا کہ سید قطب نے مولانا مودودی کی کتاب قرآن کی چار بنیادی اصطلاحین سے فکر اخذ کی ہے ، محمد حسنین ھیکل نے اپنی کتابوں میں اس کا اعتراف کیا ہے ۔ لیکن شاید آپ کو تعجب ہو ، اردو میں سیرت کی پہلی کتاب ڈاکٹر محمد حمید اللہ حیدرآبادی کے جد امجد قاضی بدر الدولہ محمد صبغ اللہ مدراسی نائطی وفات  1863  کی آج سے کوئی دیڑھ سو سال قبل لکھی کتاب  فوائد بدریہ ہے۔چونکہ اردو کو انگریزوں کی پشت پناہی حاصل تھی ، اور خیال تھا کہ فارسی کی جگہ اردو سرکاری زبان کا درجہ لینے جارہی ہے ، لہذا غیر مسلموں نے بھی اسے اپنانے میں عار محسوس نہیں کیا ، لیکن جب انگریز نے محسوس کیا کہ جس مقصد سے فارسی کو دربدر کرکے اردو کو لایا گیا تھا وہ مقصد بری طرح ناکام ہوگیا تو پھر  انگریزی زبان کو فروغ دینا شروع کردیا ۔عبد المتین منیری ۔ بھٹکل
Abdul Mateen MuniriDirector :

Urduaudio.comDarul Maarif 1088, Aminuddin Road Bhatkal(N.K) 581320 – India

اپنا تبصرہ لکھیں