نوبیاہتا جوڑوں میں علیحدگی کا رجحان


نوبیاہتا جوڑوں میں علیحدگی کا رجحان
انٹر کلچر وومن گروپ کی سربراہ محترمہ غزالہ نسیم نے ناروے میںپاکستانی کمیونٹی میں نو بیاہنا جوڑوں کے درمیان علیحدگی کے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ ناروے میں اس سے پہلے پاکستانی کمیونٹی میں لڑکے لڑکیوں کی شادیوں کا مسلہ تھا اور پاکستان سے بیاہ کر آنے والے متعدد جوڑے مسائل کا شکار ہو رہے تھے ۔جس کا حل یہ تجویز کیا گیا کہ مقامی طور پر موجود پاکستانی خاندان آپس میں شادیاں کریں۔اس کے بعد اس نئے مسئلے نے سر اٹھایا ہے جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے لے صحتمندانہ بنیادوں پرخاندانی نظام کو قائم رکھنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔پچھلے چند برسوں سے ناروے میں موجود پاکستانی جوڑوں کے مابین کئی شادیاں چھ ماہ کے اندر اندر علیحدگی پر منتج ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنی اولاد کو نارویجن معاشرتی قدروں کے ساتھ ساتھ شادی شدہ زندگی کی ذمہ داریوں سے نبر آزما ہونے کی تربیت بھی دینی چاہیے۔ہمیں مادی ترقی میں کھو کر اپنی معاشرتی اور مذہبی قدروں کو پامال نہیں کرنا چاہیے۔اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہماری کمیونٹی میں بھی خاندانی نظام کی جڑیں کھوکھلی ہو رہی ہیں۔اگر ہم اپنے بچوں میں خواہ وہ لڑکا ہو یا لڑکی ایک دوسرے کا احترام قوت برداشت اور خلوص کے ساتھ نباہ کرنا نہیں سکھائیں گے وہ مثالی ازدواجی زندگیاںنہیں گزار سکتے۔
غزالہ نسیم نے نے مزید کہا کہ والدین کی تربیت کے ساتھ ساتھ نو بیاہتا جوڑوں اورنو جوان لڑکے لڑکیوں کو ایسے کورسز کی ضرورت ہے جہاں وہ جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کو بہترین اور پر لطف طریقے سے گزارنے کے گر سیکھ سکیں۔اس سلسلے میں انکا ارادہ اپنی تنظیمانٹر کلچرل وومن گروپ کے بینر تلے ایسے کورسز کا ہتمام کرنے کا ارادہ ہے جو نارویجن معاشرے میں پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے لڑکے لڑکیوں کو احسن طریقے سے مادی ترقی کے ساتھ ساتھ گھریلو زندگی میں بھی بہتری لاسکے۔اس سلسلے میں انکا ارادہ ماہرین نفسیات اور دیگر متلقہ افراد کی مدد سے کورسز اور سیمینار ترتیب دینے کا ہے جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔یہ کورسز نہ صرف نو جوان لڑکے لڑکیوں بلکہ ان کے والدین کے لیے بھی ہوں گے۔ا ن میں رشتہ ڈھونڈنے سے لے کر گھر بسانے اور سسرالی عزیزو اقارب کے ساتھ تعلقات جاب اور دیگر معاملات کے بارے میں رہنمائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں