زندگی میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ کس کے دل میں نہیں ہوتا مگر بہت کم لوگ کچھ کر دکھاتے ہیں ۔خاص طور سے یہ بات اس وقت اور بھی مشکل ہو جاتی ہے جب آپ بیشمار مسائل میں گھرے ہوں اورو سائل بھی محدود ہوں۔مگر محدود وسائل میں سے لامحدود وسعتوں کی جانب سفر کرنے اور منزل پانے کا جذبہ ہی انسان کو عام سے خاص بناتا ہے۔محترمہ شاہ بانو میر کا شمار بھی ایسی بے مثال خواتین میں ہوتا ہے جن کے جذبوں کی سچائی نے اردو ادب کی زمین پہ جذ بوں اور محبتوںکی آبیاری کی ہے۔ یہ جذبہ اب ایک ادبی گلستان کی صورت اختیار کر تا جا رہا ہے۔
انہوں نے ایک عام گھریلو خاتون ہونے کے باوجود کس طرح اس قدر معیاری تحریریں اور کتابیں تخلیق کیں جبکہ ان کے پاس نہ تو کوئی عالم فاضل کی ڈگری ہے اور نہ ہی انہوں نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے مگر اس کے باوجود ان کے خیالات و افکار نے انہیں صف اول کے لکھاریوں میں لا کھڑا کیا ہے۔یہ سب جاننے کا تجسس مجھے ان سے تفصیلی گفتگو پر اکساتا رہا۔آپ بھی ان باہمت خاتون کے بارے میں جانیں کہ جذبوں کی سچائی انسان کو کس طرح کامیابی کے افق پر ستارے کی مانند جگمگاہٹ عطاء کی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ شاہ بانو میر کے جذبوں کی حدت آپ کے دلوں کو بھی گرما دے اور آپ بھی مستقبل کے روشن ستارے بن جائیں۔
یہ سب جاننے کے لیے ملاحظہ کریں ان صفحات پر فرانس کی لکھاری خاتون محترمہ شا ہ بانو میر کا انٹر ویو۔
بہت جلد آ رہا ہے
فرانس کی خاتون لکھاری محترمہ شاہ بانو میر سے گفتگو