ستائیسویں شب کی عبادات


مرتبہ شازیہ عند لیب
تحریر سیّد ذیشان عظیمی
١۔رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو چار چا رکعت کر کے بارہ رکعت نماز پڑھیں۔ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد ایک ایک بار سورة قدر اور پندرہ پندرہ بار سورة اخلاص پڑہیں۔
نماز کے بعد ستر بار استغفار پڑہیں۔یہ نماز پڑہنے سے انشاللہ انبیاء علیہم کی عبادات کا ثواب ہو گا۔
٢۔رمضان المبارک کی ستائیسویںشب کو دو رکعت نماز پڑہیں۔ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد تین تین بار سورة قدر اور پانچ پانچ بار سورة اخلاص پڑہیں۔
نماز کے بعد ستائیس بار سورة اخلاص پڑھ کر گناہوں سے توبہ کریں۔
انشااللہ تمام سابقہ گناہ معاف ہوں گے۔
٣۔رمضان المبارک کی ستائیسویں رات دو دو رکعت کر کے چار رکعت نماز پڑہیں۔ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد ایک ایک بار سورة تکاثر اور تین تین بار سورة اخلاص پڑہیں۔اس نماز سے موت کی سختی آسان اور عذاب قبر آسان ہو گا۔
٤۔رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کو دو دو رکعت کر کے چار رکعت نماز پڑہیں۔ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سات سات بار سورة اخلاص پڑہیں۔نماز کے بعد ستر مرتبہ یہ تسبیح پڑہیں۔
استغفراللہ العظیم الذی لا الٰہ الّاھوالحی القیوم و اتوب علیہ

اس نماز کی اتنی فضیلت ہے کہ نمازی ابھی ممصلّے سے اٹھے گا بھی نہیں کہ اس نمازی کے اور اس کے والدین کے گناہ معاف ہو جائیںگے اور مغفرت نصیب ہو گی اور اللہ تعالیٰ ایسے آدمی کے لیے فرشتوں کو جنت آراستہ کرنے کا حکم دے گا۔
یہ نماز مغفرت کے لیے نہائیت افضل ہے۔
٥۔رمضان المبارک ی اس رات کو دو رکعت نماز پڑہیں۔ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة الم نشرح ایک ایک بار اور تین تین بارسورة قدر اور پچاس پچاس بار سورة اخلاص پڑہیں نماز پڑھنے کے بعد سجدے میں سر رکھ کر ایک بار یہ پڑہیں۔
سبحان اللہ والحمد للہ ولا الااللہ وللہ اکبر
اس کے بعد جو دینی و دنیاوی حاجت مانگیں انشاللہ دربار خدا وندی میں قبول ہو گی۔
وظائف
١۔رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کو ساتوں حٰم پڑہیںعذاب قبر سے نجات اور مغفرت گناہ کے لیے افضل ہے۔
٢۔رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کو سورةملک پڑہیں۔یہ مغفرت گناہ کے لیے افضل ہے۔

پانچویں شب قدر کی عبادات
رمضان المبارک کی انتیسویں رات دو دو نفل کر کے چار رکعت نماز پڑہیں۔ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد ایک ایک بار سورہ قدر اور پانچ پانچ مرتبہ سورة اخلاص پڑہیں۔نماز ختم کرنے کے بعد ایک سو مرتبہ درود شریف پڑہیں۔اس نماز کے پڑھنے والے کو انشاللہ تعالیٰ اللہ تبارک و تعالیٰ کے دربار سے بخشش و مغفرت عطاء ہو گی۔
وظائف
رمضان المبارک کی انتیسویں رات کو سات بار سورة واقعہ پڑہیں۔اس سورة کے پڑھنے سے سے اللہ تعالیٰ وافر رزق عطاء فرمائے گا۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی کسی بھی رات میں عشاء کی نماز کے بعد سات بار سورة قدر پڑہیں۔
ان شاللہ ہر مصیبت سے نجات ملے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں