اوسلو میں پاکستانی میلہ


اوسلو میں اس ہفتے تین روزہ سالانہ پاکستانی میلے کا ا نعقاد ہوا۔میلے کا افتتاح ناروے کی وزیر ثقافت ہادیہ تاجک نے کیا۔میلے میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے ہر طبقے سے شرکت کی۔پاکستانیوں نے کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹال لگائے۔میلے کی تزئین و آرائش کے لیے پاکستانی ٹرک اور ہاتھی کے ماڈل استعمال کئے گئے۔جبکہ افریقی موسیقی کی وجہ سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی۔سمندر کے کنارے پر میلا ہونے کی وجہ سے سر شام ہی ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں۔تیسرے روز بارش کی وجہ سے کم لوگوں نے میلے میں شرکت کی۔تا ہم پاکستانی میلے میں کسی معروف پاکستانی فنکار نے شرکت نہ کی۔اس میں پاکستانیوں کے علاوہ دوسرے لوگوں نے بھی شرکت کی مگر افریقی لوگ بالکل نظر نہ آئے جن کی موسیقی سارا دن سنائی دیتی رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں